بی این پی عوامی یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کے ساتھ کھڑی ہے،وی سی کی تعیناتی ایک سازش ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کو تباہ وبرباد کرنا ہے ،میر سلیمان سدوزئی

جمعرات 30 جون 2022 16:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) بی این پی عوامی کے فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی نے کہا کہ بی این پی عوامی یونیورسٹی آف مکران کے طلباء کے ساتھ کھڑی ہے وی سی کی تعیناتی ایک سازش ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کو تباہ وبرباد کرنا ہے حکومت عوام اور طلباء کے تحفظات کو نظرانداز نہ کرے اور جتنا جلدی ہوسکے وہ اس مسلے پر کوئی مناسب راستہ اختیار کرکے اس کرپٹ وی سی سے پنجگور کا جان چھڑادے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیابی این پی عوامی کے ضلعی رہنما نے مذید کہا کہ مکران یونیورسٹی پنجگور کے طلباء گزشتہ چار دنوں سے احتجاج پر ہیں جنکا مقصد یونیورسٹی اف مکران میں تعینات کیئے جانے والے وی سی کا پنجگور سے دوبارہ ٹرانسفر ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور نہ صرف متاثر ہوچکے ہیں بلکہ طلباء اور طالبات کی بے چینیاں بھی حد درجہ بڑھگئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر معروف پالیسیوں سے تعلیمی اداروں کانقصان ہوتا ہے پنجگور یونیورسٹی کا قیام ایک خواب تھا جس کی منظوری کے لیے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل وصوبائی وزیر میراسداللہ کی جہدوجہد اور کاوشیں شامل ہیں مگر ناعاقبت پالیسیوں کی وجہ سے یونیورسٹی اف مکران میں ایک ایسے وی سی مسلط کیاگیا ہے جس کی شہرت داغدار ہے پنجگور کی جملہ پارٹیوں عوام اور طلباء نے انکی تقرری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کررکھاہے چار دنوں سے یونیورسٹی احتجاج کے پیش نظر بند ہے اور عوام اور طلباء کا اسرار ہے کہ وہ اس کرپٹ وی سی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وی سی کی تقرری کے خلاف بی این پی عوامی طلباء کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وی سی عوامی احتجاج اور طلباء کے خدشات کو نظر انداز نہ کرے ادارے متنازعہ سربراہ مسلط ہونے سے آگے نہیں بڑھتے بہتر ہے کہ وہ ازخود واپسی کا راستہ اختیار کرے تاکہ اس مادر علمی ادارے کی ساکھ اور ایجوکیشن کا عمل جاری وساری رہے

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں