پنجگورمیں نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور کمیونیکیشن سینٹر سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار

پیر 9 اکتوبر 2023 22:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2023ء) پنجگورمیں نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور کمیونیکیشن سینٹر سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بولان کمیونیکیشن کے مالک حاجی محمد اکرم شاکر کے مطابق پیر کی صبح تین مسلح نقاب پوش افراد دکان کے اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود افراد کو اسلحہ کے زور پر باہر نکال کر دکان کے اندر موجود تین روز کے ایزی پیسہ جیز کیش کے رقومات اور مختلف موبائل کمپنیوں کے کارڈ ز جن کی مالیت نقد رقومات ایک کروڑ سے زائد تھی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس جمعہ ہفتہ اور اتوار کی رقومات موجود تھیں انہوں نے کہا کہ بینک بند ہونے کی وجہ سے پیسے دکان میں موجود تھے انجمن تاجران پنجگور نے دندھاڑے چوری کی واردات پر اظہار تشویش کیااور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں