پارٹی کو مزید منظم اور تقویت دینے کیلئے ایک اچھی اور پرعزم حکمت عملی کی ضرورت ہے،میر رحمت صالح بلوچ

وجوانوں کو مستقبل کی ذمہ داری دینے کے لئے انھیں سیاسی طور اور علمی تربیت پر نیشنل پارٹی گامزن ہے

بدھ 12 دسمبر 2018 22:37

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اور پارٹی کو مزید منظم اور تقویت دینے کے لئے ایک اچھی اور پرعزم حکمت عملی کی ضرورت ہے نوجوانوں کو مستقبل کی ذمہ داری دینے کے لئے انھیں سیاسی طور اور علمی تربیت پر نیشنل پارٹی گامزن ہے کیونکہ نوجوان مستقبل کے ضامن اور پاسبان ہوتے ہیں. اس لئے نوجوانوں کو پارٹی کا قیمتی سرمایہ سمجھ کر انھیں مکمل ذمہ داری دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیرصحت نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے سنیئرنائب صدر رحمت صالح بلوچ،سابقہ رکن سینٹرل کمیٹی حاجی صالح بلوچ الطاف حسین، حاجی نواز، جاوید کچکول نے یوسی سوردو میں نیشنل پارٹی کے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک فکری اور نظریاتی جماعت ہے اس لئے آنے والی نسل کو سیاسی طور پر تیار کرنا ہماری ذمہ داری ہی.بلوچستان کے حقیقی وارث یہی آنے والی نسل ہوتی ہے صوبائی وزیر صحت وحدت بلوچستان کے نائب صدر واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ورکروں کی جماعت ہے، اسکے سر مائے ورکر ہیں اور ورکر پارٹی کے لازوال اثاثے ہیںہمیں ورکروں کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے تب ہماری جماعت کو تقویت مل سکتی ہے اور نیشنل پارٹی ہماری پہچان ہے بذات خودہم کچھ نہیں ہیں اگر ملک کے دیگر حصوں میں ہماری پہچان ہے تو پارٹی کی مرحون منت ہے اس لئے تمام دوستوں کو پارٹی کے پروگرام سیاسی اور منظم طریقے سے بلوچستان کے گوشے گوشے میں پہنچانا چاہیے کیونکہ ہمارا مقصد ہر گز حصول اقتدار تک محدود نہیں بلکہ ہمارا مقصد خوشحال بلوچستان ہے اور عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیںاور اس خدمت سے کھبی دستبردار نہیں ہونگے جب تک سانس ہے بلوچستان کے غیور عوام سے دور نہیں رہیں گے اور ہماری زندگ قومی خدمت کی خاطر وقف ہے اور ہمیں اپنی خون کا آخری قطرہ بھی قوم کی خاطر قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور جمہوری جدوجہد ہمارے مشن کا حصہ ہے ملک کے فریم ورک میں رہتے ہوئے اپنی فکری اور جمہوری جدوجہد کو جاری رکیہیں گے�

(جاری ہے)

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں