یونین کے کام کو صرف حلف برداری کی حدتک محدود نہیں کرنا چائیے ،رِ درمحمد لانگو

ٹیچرز کے جائز حقوق اور مسائل کو نیک نیتی کے ساتھ لیکر جہدوجہد کرناہوگی ،مرکزی صدر وطن ٹیچرز ایسوسی پنجگور

بدھ 8 ستمبر 2021 00:23

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) وطن ٹیچرز ایسوسی پنجگور کے نئے کابینہ کا حلف برداری کی تقریب ماڈل سکول چتکان میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی صدرِ درمحمد لانگو تھے اس موقع پر مرکزی صدرِ درمحمد لانگو چیئرمین غلام مصطفی بنگلزئی مرکزی سیکرٹری محمد بچل آبرو مرکزی سینئر نائب صدر حافظ احمد علی ضلعی صدر شکیل احمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمد جان بلوچ ضلعی چیئرمین عبدالحکیم بلوچ آرگنائزر لعل عابد اور دیگر مہمانان حاجی محمد یاسین زہری محمد صدیق بلوچ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر محمد اعظم بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا اس سے قبل وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیرمین غلام مصطفیٰ بنگلزئی نے کابینہ سے حلف لیا یونینوں کہا کہ یونین کے کام کو صرف حلف برداری کی حدتک محدود نہیں کرنا چائیے بلکہ ٹیچرز کے جائز حقوق اور مسائل کو نیک نیتی کے ساتھ لیکر جہدوجہد کرناہوگی انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنظیم اور ٹریڈیونین کے لیے ایمانداری شرط ہے وطن ٹیچرز ایسوسی نے مختصر وقت میں ٹیچرز برادری کو اپنی طرف متوجہ کرایا ہے اور ہم جہد مسلسل پر یقین رکھتے ہیں اور اساتذہ کرام کی عزت نفس کی بحالی ہمارا مشن ہے اور اس سلسلے میں دن رات محنت جاری رکھیں گے تقریب میں صوبائی صدر درمحمد لانگو محمد بچل ابڑو محمد ہارون محمد خالد محمد آصف ضلعی چیرمین عبدالحکیم جنرل سکریٹری محمد جان وشدل خان اسماعیل بلوچ سیاسی شخصیت حاجی یسین زہری اور دیگر مقررین نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق سے اساتذہ کے حقوق حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ وطن ٹیچرز ایسوسی بلوچستان کے اساتذہ کی نمائندہ یونین ھے انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر کے ٹیچرز وطن ٹیچرز ایسوسی کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں انہوں نے نئے کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے نو منتخب عہدیداران پر بھاری ذمہ داران عائد ہوتی ہی

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں