پنجگور ،ٹرانسپورٹرز نے کسٹم حکام کے رویئے کے خلاف احتجاج کرکے سی پیک روٹ بلاک کردی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:23

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ٹرانسپورٹرز نے کسٹم حکام کے رویئے کے خلاف احتجاج کرکے سی پیک روٹ بلاک کردی جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئے ہیں ٹرانسپورٹرز ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کسٹم حکام فی بس سے 20000بیس ہزار غیر قانونی طریقے سے بھتہ وصول کررہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار کے سامنے مشکلات کا سامنا ہے ملک کے ادارے روزگار دینے کے بجائے بھتہ خوری میں سرگرم عمل ہوکر روزگار چھنے کی کوشش کررہے ہیں ہم قانونی آئینی طور پر کام کررہے ہیں لیکن کسٹم حکام کی غیر قانونی طریقے سے دن بدن بھتے کی طلب اور انہیں روز بہ روز بڑھنا عوام کی تذلیل کررہے اس ناانصافی کے خلاف احتجاج جاری ہے حکومت بلوچستان انکے خلاف کاروائی کرے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں