بلوچستان کے بیشتر تعلیمی ادارے ٹیچرز کی عدم ڈیوٹی کی وجہ سے غیر فعال ہیں،بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پنجگور زون

جمعہ 24 فروری 2017 20:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) بلوچ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پجا ر پنجگور زون کے ضلعی آرگنائز عبدالصمد بلوچ و سینئر رہنما عبدالکبیر بلوچ اور خالدسمیع ،امجد بلوچ اور ضمیر بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ا س سیشن کے بعد بی ایس او پجا ر بلوچستان سمیت پورے ملک میں فعال ہورہا ہے ہماری کوشش و جدوجہد پنجگور سمیت بلوچستان میں تعلیمی نظام کی بہتری اور تمام اسکولوں کی فعالی ہے بلوچستان کے بیشتر تعلیمی ادارے ٹیچرز کی عدم ڈیوٹی کی وجہ سے غیر فعال ہیں جس سے بلوچ قوم نسل کو شدید خطرات لائق ہیں ،قوموں کی تقدیر کے ضامن ایجوکیشن ہے بی ایس او کے سینئر سنگت اندارونی اختلافا ت کو ختم کرکے تنظیم کاری میں اپنی وقت و صلاحیت کو بروئے کار لائیں،پنجگور پرائیوٹ اسکولوں کی گران فیسوں سے بھی غریب والدین تذبذب کے شکار ہیں انہیں ریلیف نہیں مل رہی ہے،اس وقت پنجگور گران مصیبتوں کے شکنجے میں جھکڑا ہوا ہے ایک طرف لائن آرڈایشو اور دوسری جانب میڈیکل اسٹور وں میں سرے عام نشئی میڈیسن فروخت کیا جارہا جس سے نوجوان نسل اس جیسے لت سے ڈوبے جارہے ہیں اور انکی زندگیان گل ہورہی ہیںانہوں نے کہاہے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوںنیے مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ نشئی آوار میڈیسن کی روک تھا م کو یقینی بنائے بصورت دیگر بی ایس او پجار اپنی آگے کا لائحہ عمل طے کرئیگی۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں