تعلیم کے حصول میں ہمیں نیک نیتی کا مظاہر ہ کرنا چائے،ڈپٹی ڈی او نصیرآباد

ہمیں ایک منصوبے کے تحت نقل جیسے ناسور کے دلدل میں پھینکا گیا ہے،واحدشاکر بلوچ کا امتحانی مراکز کے دورے کے دوران اظہار خیال

جمعہ 24 فروری 2017 20:43

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) ڈپٹی ڈی او نصیرآباد واحد شاکر بلوچ نے مختلف امتحانی سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی کی حصول ہماری بنیادی حق ہے تعلیم کے حصول میں ہمیں نیک نیتی کا مظاہر ہ کرنا چائے ٹیچرز سے لیکر اسٹوڈنٹس اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیںگزار جانے والے وقت کو لانا کسی کے بس میں نہیں ہوتا ہے وقت ہمارے ہاتھ میں ہے اس کی قدر کرتے ہوئے تعلیمی نظام کی بہتری میں خرچ کرین، تعلیم ہی سے قوموں کی تاریخیں بنی ہیں جس قوم نے تعلیم میں نقل جیسے خیانت کی ہے ،ہمیں ایک منصوبے کے تحت نقل جیسے ناسور کے دلدل میں پھنکا گیا ہے ،نقل ہمارے معاشرے کی کسی ترقی کا منزل نہیں ہے اور نہ ہمارے مستقبل کی کامیابی ہے اسٹوڈنٹس نقل جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نصیر آبادواحد شاکر بلوچ نے نصیر آباد ڈیژن کے مختلف امتحانی سینٹروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن نصیر آباد کے ڈپٹی ڈی او عبدالواحد شاکر بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عزیز آباد،بپلک یوینورسل بوائز ہائی سکول منجھوشورہ نصیر آباد ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان جمالی جعفرآباد،گورنمنٹ ہائی سکول سردار صحبت خان گولہ ڈیرھ اللہ یار اور دیگر کا دورہ کیا اور انہوںنے سینٹروں کے سپرنڈنٹ اور امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے نقل ہماری تعلیمی نظام کیلئے انتہائی خطرناک ہے یہ ایک علمی وائرس ہے جو ہمارے دل و دماغ ذہنوں کو تعلیم سے دور زانت شعور ی احساس کو اپائج کردیتی ہے ہم نقل کے خاتمے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے انہیں جڑ سے اکھاڑنا ہے امید وار نقل سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں