نیو جوڈیشل کمپلیکس پتوکی میں معزز ججز صاحبان نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 24 جولائی 2020 12:26

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2020ء) نیو جوڈیشل کمپلیکس پتوکی میں معزز ججز صاحبان نے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق نیو جوڈیشل کمپلیکس پتوکی میں معزز ججز صاحبان ایڈیشنل سیشن جج پتوکی ندیم طاہرسید ، ایڈیشنل سیشن جج پتوکی رانا محمد اشفاق, سول جج پتوکی شمروز افتخار, سول جج پتوکی مجاہدکریم نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج ندیم طاہر سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائی,اس موقع پر کمپیوٹر آپریٹر سٹینو گرافر محمد زبیر سمیت دیگر موقع پر موجود تھے -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں