پتوکی ، لڑکی کوگھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیاگیا

پیر 29 اپریل 2024 16:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی او قصورکا نوٹس پولیس نے جواں سالہ لڑکی کوگھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیامزید تفتیش جاری ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ نواحی علاقہ چک 69 میں ملزم نے چند روز قبل مقدمہ مدعی کے گھر میں گھس کر اسکی جواں سالہ بیٹی سے زیادتی کی تھی جسکا مقدمہ متاثرہ لڑکی عاصمہ بی بی کے والد محمد رفیق کی مدعیت میں ملزم عقیل عرف عقیلو سمیت دیگر کیخلاف تھانہ صدر پتوکی میں درج ہے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے واقع کانوٹس لیا جس پر تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کاروائی کرکے مرکزی ملزم عقیل عرف عقیلو کو گرفتار کیا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزم کوحوالات میں بند کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں