پتوکی،6سالہ بچی زینب سے درندہ صفت شخص کی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 16:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) 6سالہ بچی زینب سے درندہ صفت شخص کی زیادتی کی کوشش پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ محلہ ملک پورہ میں 6سالہ بچی زینب سے درندہ صفت شخص کی زیادتی کی کوشش کی تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم راؤف احمدکو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ملزم کیخلاف متاثرہ بچی کے والد اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے میری بچی کو گھر کی دوسری منزل پر لے گیا اورکمرے میں بند کردیا اور زیادتی کی کوشش کی پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید شفاف تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں