ش* پتوکی ، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

بدھ 13 دسمبر 2023 19:35

ل*پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2023ء) پتوکی میں شدید دھند کے باعث تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق پتوکی میں شدید دھند اور حدنگاہ انتہائی کم ہونیکی وجہ سے 3 مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 1 شخص جاں بحق 9افراد شدید جبکہ 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے، بھونیکی موڑ کے قریب یوٹرن لیتے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ٹکرا گیا حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر دو ٹکروں میں تقسیم ہوگیا، حادثے میں سرائے مغل کا رہائشی ڈرائیور 25سالہ سجاد جاں بحق ہوگیا، دوسرا حادثہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جس میں رینالہ خورد سے مانگامنڈی آنیوالی فیکٹری ملازمین کی 2 بسیں ٹرک سے ٹکرا گئیں حادثے میں 5 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ تیسرے حادثے میں بھونیکی موڑ کے قریب اے پی وی مسافر وین پاکپتن سے لاہور جارہی تھی جو آگے جاتے مزدا سے ٹکرا گئی حادثے میں 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں 23 سالہ فیصل،29 سالہ ساجد، 30 سالہ عبدالکلیم،27 سالہ حسنین اور 25 سالہ رمضان 44 سالہ نیاز 32سالہ کلثوم 37 سالہ عابد اور 40 سالہ سجاد سمیت دیگر شامل ہیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں