انصاف سٹی ہائوسنگ سکیم پتوکی میں گھریلوں جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی

منگل 12 فروری 2019 14:13

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) انصاف سٹی ہائوسنگ سکیم پتوکی میں گھریلوں جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی وارثان کا قانونی کاروائی کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق انصاف سٹی پتوکی کے رہائشی لیاقت مئیو کے 25سالہ بیٹے وکیل احمد کا گھروالوں کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ھوا اور تلخ کلامی ھوئی جس پرگھروالوں نے ڈانٹ ڈپٹ کردیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر وکیل احمد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی اسے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا تھانہ سٹی پولیس پتوکی اطلاع ملتے موقع پر پہنچ گئی جبکہ متوفی کے والد لیاقت میو نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا متوفی وکیل احمد کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں