عوام ملک لوٹنے والوں کے جھانسہ میں نہیں آئے گی‘چوہدری منشاء سندھو

پیر 14 جون 2021 14:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یوسی 80 کے چیئر مین چوہدری منشاء سندھو نے صحافیوں نوید بھٹی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک لوٹنے والوں نے حکومت کے خلاف ہر حربہ استمعال کرکے دیکھ لیا مگر وہ ناکام رہے عوام با شعور ہو چکی ہے ملک لوٹنے والوں کے جھانسہ میں نہیں آئے گی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی ایم این اے سردار طالب حسن نکء اور صوبائی وزیر مواصلات سردار محمد آصف نکئی نے منظوری دی جن کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہے ترقیاتی کاموں میں سیوریج ،پی سی سی ،اور بستیوں میں بجلی کی فراہمی کے متعدد منصوبہ جات مکمل ہوگئے ہیں اور چند ایسے مزید منصوبہ جات جو آخری مراحل میں ہیں پارکس واٹر فلٹریش پلانٹ جیسے منصوبے بھی شامل ہیں انہون نے انور کالونی چراغ پارک بستی سوہن والی میں جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور ساتھ ہی انور کالونی میں بجلی کی نئی لائن بچھانے اور نئے ٹرانسفارمر کیلئے پرپوزل پر بھی کام مکمل کروانے کیلئے سرگرم ہیں مزید کہا کہ میرے مخالفین میرے کاموں سے خوفزدہ ہیں اور میری یوسی حلقہ کی عوام میرے ساتھ میرا جینا مرنا انکے ساتھ ہے انشائ اللہ بہت جلد اپنے علاقہ کی مثالی یونین بنا کر دم لوں گا اس موقع پر ملک وسیم اعوان ، حافظ اقبال سمیت دیگر موقع پر موجود تھے

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں