پتوکی ‘پولیس نے عرفان عرف پھنی ڈاکون ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا

بدھ 22 ستمبر 2021 15:03

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پولیس نے عرفان عرف پھنی ڈاکون ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا پولیس نے ڈاکوؤں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی رقم چار موٹر سائیکلیں،اور 14 عدد موبائل فون برآمد کرلئے ضلع قصور کے علاقہ کوٹ رادھاکشن پولیس ایس ایچ او رانا سہیل نے مختلف علاقوں میں مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائیاںکرتے ہوئے خطرناک ڈاکوؤں عرفان عرف پھنی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹی گئی ڈیڑھن لاکھ روپے کی نقدی، 14 موبائل فونز، 4 موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ایس ایچ او رانا سہیل نے سینئر صحافی نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی انہون گرفتار ڈاکو کے متعلق بتایا کہ ملزمان نے علاقے میں ات مچا رکھی تھی جس سے شہریوں میں شدید خوف و حراس پھیلا ہوا اورملزمان ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر شریف شہریوں کو لوٹتے تھے ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس کو خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں