ْپتوکی،ڈکیتی کی تین وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم ،فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پتوکی شہر میں ڈکیتی کی تین وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی رقم سے محروم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں چار مسلح ڈاکوؤں نے پتوکی ناروکی ماہجہ ملتان روڑ پر شہری اسلم سے موٹر سائیکل چھین لی دریں اثنا چار مسلح ڈاکووں نے ملتان روڑ پر سیٹھ شبیر کی بانسوں والی بھٹی پر واردات کی جہاں پر ڈاکوں نے مختلف افراد سے نقدی رقم لاکھوں روپے اور متعدد موبائل فون چھین لئے جبکہ تیسری واردات میں ڈاکووں نے قصور والا اڈا میں امجد آٹوز پر ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت پر ڈاکووں نے دوکاندار پر تشدد کیااورمالک دوکان سے لاکھوں روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے ان تین ڈکیتیوں کے دوران ایک شہری نے جیپ پر ڈاکووں کا تعاقب کیا اور ہلہ روڈ پر ڈاکووں پر فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں ایک ڈاکو کی ٹانگ پر گولی لگی جو زخمی حالت میں چھینی گئی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پتوکی پولیس وقوع جات پر موقع پر پہنچی اور پولیس نے ملزمان کی ٹریسنگ شروع کردی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں