پتوکی: پرانی واٹر سپلائی سکیم محلہ ملک پورہ میں موجودٹینکی اور گردونواح میں موجود پانی کے جوہر سے کثیر تعداد میں ڈینگی لاروا برآمدعلاقہ مکینوں میں خوفٰ

محکمہ واٹر سپلائی کے حکام کو لاپرواہی پر نوٹس جاری،نوٹس جاری ہونے پر میونسپل کمیٹی عملہ واٹر سپلائی کی دوڑیں لگ گئی۔موقع پر موجودابھی تک ناجائزکوڑا ڈپو نہ ختم کیا گیا،رہائشی آبادی میں موجود کوڑا ڈپو فوری ختم کیا جائے۔شہری

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:21

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) پتوکی پرانی واٹر سپلائی سکیم محلہ ملک پورہ میں موجودٹینکی اور گردونواح میں موجود پانی کے جوہر سے کثیر تعداد میں ڈینگی لاروا برآمدعلاقہ مکینوں میں خوف ۔محکمہ واٹر سپلائی کے حکام کو لاپرواہی پر نوٹس جاری،نوٹس جاری ہونے پر میونسپل کمیٹی عملہ واٹر سپلائی کی دوڑیں لگ گئی۔موقع پر موجودابھی تک ناجائزکوڑا ڈپو نہ ختم کیا گیا،رہائشی آبادی میں موجود کوڑا ڈپو فوری ختم کیا جائے۔

شہری تفصیلات کے مطابق پرانی واٹر سپلائی سکیم محلہ ملک پورہ قبرستان کے گرد موجود گندے پانی کے جوہر سے کثیر تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد۔جس کی تصدیق انٹامولوجسٹ نے کرکے محکمہ واٹر سپلائی پتوکی کے حکام کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹس جاری ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی عملہ واٹر سپلائی کی دوڑین لگ گئی اور موقع پر ازخود پیدا ہونے والی گھاس کی کانٹ چھانٹ شروع کر دی۔

جبکہ موقع پر موجود اہلیان علاقہ سبط نقوی،مہر مبشر،ضیاء اللہ خان،محمد سیف ودیگر کا کہنا ہے کہ ہم علاقہ مکینوں نے بار ہا اس واٹر سپلائی سکیم کے گرد موجود جوہر اورناجائز کوڑا ڈپوکوختم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی پتوکی کے اعلیٰ حکام کو درخواستیںدی مگر میونسپل کمیٹی پتوکی کے عملہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کی گی بلکہ درخواست گزاروں کو صرف دفاتر کے چکر لگوائے گے۔

اہلیان علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر پانی کی نکاسی کے لئے پانچ فٹ چوڑا کھال موجود تھا جس کو علاقہ کی بااثر سیاسی شخصیت نے قبضہ کرکے اپنی کالونی میں شامل کرکے بند کردیا ہے جس کے بعد واٹر سپلائی ٹینکی کا تمام آوور فلو کا پانی پاس موجود خالی پلاٹوں میں کھڑا رہتا ہے اس کھال کو کھولنے کے لئے بارہا درخواستیں دی گئی مگر تمام متعلقہ افسران اس بااثر سیاسی مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔سو اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنرقصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ موقع پر موجود کھال کو واپس بحال کرواکر بااثر مافیا سے کھال اور اس سے ملحقہ راستہ واگزار کروایا جائے تاکہ آئندہ یہاں پانی جمع نہ ہوسکے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں