پتوکی ،مکئی کی فصل میںچھلی توڑنے سے منع کرنے پر پانچ کس ملزمان نے تشددکر کے 55سالہ شخص کو قتل کردیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:31

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پتوکی میں مکئی کی فصل میں چھلی توڑنے سے منع کرنے پر پانچ کس ملزمان نے تشدد کرکے 55سالہ امانت مسیح کو قتل کردیا ،پھول نگر پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر پتوکی منتقل کردیا،تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ملزمان اور مقتول امانت مسیح سابق ڈی آئی جی رانا اسلم کے بھٹہ پر محنت مزدوری کرتے تھے ،مقتول کسی زمیندار کی فصل مکی میں سپرے کر رہا تھا کہ ملزمان نے آکر چھلیاں توڑنا شروع کیں جس پر مقتول نے منع کیا تو ملزمان نے مقتول پر تشدد کرنا شروع کردیا جس سے مقتول کی موت واقع ہوئی جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔

ایس ایچ او پھولنگر سٹی مطلوب نے نمائندہ ’’ این این آئی‘‘ کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیںاور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔مقتول کے وارثان کی جانب سے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں