c پتوکی، دو نوجوان کا قتل ،خودکشی کا مقدمہ درج

ہفتہ 3 جون 2023 18:10

W پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) پتوکی میں دو نوجوان کا قتل، خود کشی کا معاملہ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقتول نعمان کے والد کی مدعیت میںخودکشی کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں دوستوں میں ناراضگی دو جانیں لے گئی گزشتہ روز ھلہ روڈ رشید کالونی میں دو نوجوانوں کے قتل و خود کشی کا واقع پیش آیا پولیس کے مطابق ملزم عبد اللہ اور نعمان کے درمیان چند روز قبل جھگڑا ہوا تھااور ناراضگی رہی صلح نہ کرنے پر کارخانے میںعبداللہ نے فائرمار کر نعمان کو قتل،اور خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی نعمان کے چھوٹے بھائی سے عبداللہ چھیڑ چھاڑ اور ناجائز حرکات کرتا تھادونوں نوجوان عینک کے کور بنانے والے کارخانے میں کام کرتے تھے ملزم عبد اللہ نے پہلے ایک منصوبے کے تحت پسٹل چھپا رکھا تھا ،تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقتول نعمان کے والد محمود احمدکی مدعیت میںخودکشی کرنے والے ملزم عبداللہ کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں