پتوکی ،ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری نقدی،4موٹر سائیکلز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم
ہفتہ 23 مارچ 2024 21:45
(جاری ہے)
تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بلوکی چک نمبر30کا رہائشی محمد عرفان رورل ہیلتھ سینٹر حبیب آباد دوائی لینے کیلئے گیا اپنی موٹر سائیکل نمبری OKM.2798ہنڈا سی ڈی 70کھڑی کرکے ایمرجنسی روم کے اندر چلا گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ، عید گاہ روڈ پتوکی کے رہائشی ساجد محمود کی موٹر سائیکل نمبری LEP.9884نامعلوم اے سی پارک کے سامنے سے چوری کرکے لے گئے ،علی پور چک نمبر6کے نوازش علی موٹر سائیکل نمبری LER.9336ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے دفتر کے باہر سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ،پتوکی کہنہ کے رہائشی عاقب جاوید کے گھر سے نامعلوم چور مرغیاں، پنکھا وغیرہ دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ،دریں اثناء بلئیر چک نمبر46کے رہائشی وقاص رشید کی موٹر سائیکل نمبری LEN.8031نامعلوم چور مسجد کے باہر سے چوری کرکے لے گئے ،گورنمنٹ ٹیچر حافظ اقبال ضیاء اپنے بیٹوں کے ہمراہ پھولنگر سے اپنے گائوں بھوئے اصل جارہا تھا نہر بلوکی کے قریب چار کس نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 5ہزار روپے کی نقدی رقم، دو عدد موبائل فون چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تحصیل پتوکی کے تھانہ صدر پھولنگر کے قریبی خالق چوک سرائے چھینبہ ملتان روڈ پر شانی موبائل اینڈ الیکٹرونکس پر دن دیہاڑے دوپہر دو بجے کے قریب تین کس نامعلوم مسلح ڈاکو آئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر دوکان میں لوٹ مار شروع کردی اور دوکان سے 5عدد موبائل فو ن، اسیسریز جنکی مالیت ایک لاکھ ستر ہزار روپے ہے چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی،صدر پتوکی،سرائے مغل، پھولنگر صدر پتوکی پولیس نے شہریوں کی تحریری درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت پنجاب فوری طور پر کسانوں کو وافر مقدار میں باردانہ فراہمی یقینی بنائے،چوہدری غلام فرید ڈھلوں
پتوکی، جعلی چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
پتوکی،مسلح ڈاکوئوں نے موبائل شاپ اور ایک گھر کو لوٹ لیا،مقدمات درج
ڈی پی او قصور ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے لاہور پہنچ گئے
ایماندار پولیس ملازم ہماری آنکھوں کے تارے ہیں،سردار محمد طالب حسن نکئی
پتوکی پولیس نے کاروائی کرکے خطرناک مجرم اشتہاری کوگرفتارکرلیا مزید تفتیش جاری
پتوکی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہسپتال منتقل
پتوکی، 9گھروں کو ڈائریکٹ بجلی کی سپلائی دینے والے ملزم سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
پتوکی،دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل سمیت دو افرادزخمی
پتوکی، 8 ٹریفک حادثات میںبچے سمیت 11افراد زخمی ہسپتال منتقل
پتوکی، گھریلو ناچاقی پر 16سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش، ہسپتال منتقل
پتوکی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ