پتوکی،ڈی ایس پی سرکل پولیس کے علاقہ میںڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں شہری نقدی،4موٹر سائیکلز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:15

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) ڈی ایس پی سرکل پتوکی پولیس کے علاقہ میںڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں شہری نقدی،4موٹر سائیکلز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بلوکی چک نمبر30کا رہائشی محمد عرفان رورل ہیلتھ سینٹر حبیب آباد دوائی لینے کیلئے گیا اپنی موٹر سائیکل نمبری OKM.2798ہنڈا سی ڈی 70کھڑی کرکے ایمرجنسی روم کے اندر چلا گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ، عید گاہ روڈ پتوکی کے رہائشی ساجد محمود کی موٹر سائیکل نمبری LEP.9884نامعلوم اے سی پارک کے سامنے سے چوری کرکے لے گئے ،علی پور چک نمبر6کے نوازش علی موٹر سائیکل نمبری LER.9336ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے دفتر کے باہر سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ،پتوکی کہنہ کے رہائشی عاقب جاوید کے گھر سے نامعلوم چور مرغیاں، پنکھا وغیرہ دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ،دریں اثناء بلئیر چک نمبر46کے رہائشی وقاص رشید کی موٹر سائیکل نمبری LEN.8031نامعلوم چور مسجد کے باہر سے چوری کرکے لے گئے ،گورنمنٹ ٹیچر حافظ اقبال ضیاء اپنے بیٹوں کے ہمراہ پھولنگر سے اپنے گائوں بھوئے اصل جارہا تھا نہر بلوکی کے قریب چار کس نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 5ہزار روپے کی نقدی رقم، دو عدد موبائل فون چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تحصیل پتوکی کے تھانہ صدر پھولنگر کے قریبی خالق چوک سرائے چھینبہ ملتان روڈ پر شانی موبائل اینڈ الیکٹرونکس پر دن دیہاڑے دوپہر دو بجے کے قریب تین کس نامعلوم مسلح ڈاکو آئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر دوکان میں لوٹ مار شروع کردی اور دوکان سے 5عدد موبائل فو ن، اسیسریز جنکی مالیت ایک لاکھ ستر ہزار روپے ہے چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی،صدر پتوکی،سرائے مغل، پھولنگر صدر پتوکی پولیس نے شہریوں کی تحریری درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں