ق*پتوکی،طالب علم پرٹیچر کا بیہمانہ تشدد طالب علم کے جسم پر لاٹھیوں کے نیل پڑگئے

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ا*پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) طالب علم پرٹیچر کا بیہمانہ تشدد طالب علم کے جسم پر لاٹھیوں کے نیل پڑگئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قصور نے واقع کا نوٹس لیکر ٹیچر کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ جودھ سنگھ چک نمبر13میں گورنمنٹ ہائی سکول کے ٹیچر طارق امین نے اول کلاس کے طالب علم عثمان طاہرکوبلاوجہ لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا طالب علم کے جسم پرلاٹھیوں کے نیل پڑ گئے متاثرہ طالب علم خوف کے مارے چپ رہامتاثرہ طالب علم کے والد محمد طاہر نے ٹیچر کیخلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قصور کوتحریری درخواست دے دی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر طارق امین کو معطل کردیامزید واقع کی انکوائری شروع کردی درخواست گزار نے مزید بتایا کہ ٹیچر طارق امین ایک زہنی مریض شخص انسان ہے سکول میں بہت سارے بچے اس حیوان صفت استاد کے نرغے میں ہیں وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب تحصیل پتوکی میں ہونے والے واقعات پر سخت نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں