پتوکی ،پولیس کا گھر پر چھاپہ ،ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا

منگل 26 مارچ 2024 19:20

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کرناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے پرانی منڈی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس نے ایک ملزم انضمام ملک کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 1خنجر تلوار،2پسٹل 30بور،1پش پش بندوق 12بور اوردرجنوں گولیاں بر آمد کرلی پولیس نے ملزم کیخلاف ریاست علی سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اسلم بھٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بر آمد ہونے والے اسلحے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں