پتوکی پولیس کا پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں چرخیاں برآمد ،ملزم گرفتار، مقدمہ درج

منگل 26 مارچ 2024 23:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) پتوکی پولیس کا پتنگ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں چرخیاں برآمد ،ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پتوکی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوسٹی نےچونیاں روڈ پتوکی پر پتنگیں اور کیمیکل ڈور بنانے والے کارخانے پر چھاپہ کی کارروائی میں سینکڑوں کی تعداد میں تیار پتنگیں اور پتنگیں تیار کرنے والا مٹیریل اور درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے کارخانے کے مالک صفدر سمیت 3 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

پولیس نے ملزمان سے برآمد ہونے والی پتنگیں ڈور اور تمام میٹریل بھی قبضہ میں لے لیا۔ پتنگیں فروش کرنے والے اور اڑانے والے پتنگ باز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں