پتوکی ،پولیس کی کارروائیاں، 22پتنگ فروش گرفتار ،حوالات میں بند،مقدمات درج

جمعرات 28 مارچ 2024 21:42

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سرکل پتوکی پولیس نے کاروائیاں کرکے 22پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکرکے مقدمات درج کئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ نے صدر امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی کو بتایا کہ دو ہفتوں کے دوران پورے تحصیل پتوکی سرکل میں 22پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان سے دہاتی ڈوریں،کثیر تعداد میں پتنگیں بر آمد کرکے مقدمات درج کئے گئے تھانہ سٹی پتوکی میں 12،صدر پتوکی 2،سرائے مغل 2،سٹی پھولنگر 3،صدر پھولنگر 3مقدمات درج کئے گئے مزید بتایا کہ پتنگ بازی کرنا قانون جرم ہے اس خونی کھیل کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں