سرحد چیمبر اور انڈونیشیا کا باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ،ْ تجارتی حجم میں اضافے ،ْ
سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونے ،خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور جنریشن ،ْ آئل اینڈ گیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق
پیر 24 ستمبر 2018 19:19
(جاری ہے)
اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ ،ْ نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان ،ْ نو منتخب صدر فیض محمد ،ْ چیمبر کے سابق صدر ذوالفقار علی خان ،ْ نو منتخب سینئر نائب صدر سعد خان زاہد اور نو منتخب نائب صدر حارث مفتی بھی موجود تھے ۔
سرحد چیمبر زاہداللہ شنواری نے انڈونشین سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے انڈونیشین سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاورجنریشن ،ْ آئل اینڈ گیس اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 50 ہزار گھر تعمیر کرنے کے منصوبہسمیت صنعت و تجارت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے انڈونیشین سفیر کو خیبر پختونخوا میں فریش فروٹ ،ْ شہد ،ْ قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں ،ْ ماربل ،ْ گرینائٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد چیمبر نے حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کی جو بہت کامیاب رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں پاکستان اور ترکی کے سرمایہ کاروں کے درمیان B2Bمیٹنگز بھی منعقد کرائی گئیں جس کے انتہائی مثبت نتائج مرتب ہوئے۔ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائیں اور کہاکہ انڈونیشین سرمایہ کار سی پیک منصوبہ میں مردان کے قریب اور ہری پور میںتعمیر کئے جانیوالے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں تو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے انڈونیشیاء کے سفیر کی جانب سے جکارتہ میں ہونیوالے ٹریڈ ایکسپو میں خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کی شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے سرحد چیمبر کی سفارش پر بزنس کمیونٹی کو ترجیحی بنیادوں پرانڈونیشیاء کے ویزوں کے اجراء کی ضرورت اور انڈونیشیاء کی جانب سے پاکستان سے امپورٹ ہونیوالی مزید اشیاء کو بھی زیرو ریٹڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ پاکستان میں انڈونیشیاء کے سفیر نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی جانب سے صوبے میں انڈسٹریلائزیشن اور تجارت کے فروغ کے لئے چیمبر کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور انڈونیشین سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر اور اراکین کو انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں24 سے 28 اکتوبر 2018ء کو ہونیوالے ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ملکوں کی معیشت کو استحکام ملے گا اور تجارتی حجم کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نی سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی جانب سے معاشی اصلاحات اور تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاء پاکستان کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور مسلم ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور رشتوں کا فروغ اُن کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ بیلنس آف ٹریڈ بڑھے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ٹی اے کی وجہ سے 20 مزید آئٹمز کو زیرو ریٹڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر کو یقین دلایا کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارش پر چیمبر کے ممبران کو 3 سے 4 روز کے اندر ویزے جاری کئے جائیں گے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا فوڈ بھر کے بڑے ہسپتالوں کی کینٹیز کی چیکنگ کے لئے مہم کا آغاز
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
خیبر پختونخوا بم ڈسپوزل یونٹ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 1147 بموں کو ناکارہ بنایا
خیبر پختونخوا حکومت کا گندم کی خریداری کا فیصلہ
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مخصوص اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہو گی
میٹرک کے پیپر شروع ہونے سے قبل لیک ہونا امتحانات کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے،ثمر بلور
پشاورہائی کورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی پیرمصور شاہ کا پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا
پشاور،سربند کی حدود مقصود آباد میں پرانی دشمنی کی بنا ء پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
پشاور،عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
ْمشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم