ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

صوبائی دارلحکومت پشاور میں دالوں کی قیمتوں میں 10سے 30روپے فی کلو بڑھا دی گئیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں دالوں کی قیمتوں میں 10سے 30روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے مہنگائی کا طوفان کے سامنے ضلعی انتظامیہ پشاور بھی ناکام ہو گئی ہے مہنگائی کے روک تھام کے لئے محکمہ فوڈ ، ضلعی انتظامیہ کاروائیاں صرف اخبارات تک محدود ہو گئی ہیں دال چنا 10روپے فی کلو کے اضافہ سے 110سے 120روپے ، ماش دال 110روپے سے 130روپے ، لوبیا 120سے 140روپے ، دال مسور 75روپے سے 90روپے ، توتی دال 90روپے سے 110روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں اورمضافاتی علاقوں میں ان نرخوںکے باعث زیادہ مہنگے فروخت کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ چینی مضافاتی علاقوں میں 60روپے فی کلو جبکہ ہو ل سیل مارکیٹ میں 53روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں