شاہدہ پروین ایف پی سی سی آئی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر

ہفتہ 23 مارچ 2024 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) شاہدہ پروین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی خواتین کو بااختیار بنانے کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن کی نائب صدر قرۃ العین نے شاہدہ پروین کو سال 25-2024 کے لیے ایف پی سی سی آئی خواتین خیبر پختونخوا کی علاقائی قائمہ کمیٹی کی کنوینر مقرر کر دی گئی ہے جو خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن کی نمائندگی کر رہی ہیں. وہ قائمہ کمیٹیوں کے ایس او پیز کے مطابق 14 دنوں کے اندر خیبر پختونخوا ریجن میں اپنی کمیٹی میں پیشہ ورانہ اور تجربہ کار ممبران (کم از کم 9 ممبران) کو منتخب کرنے اور مقرر کرنے کی مجاز ہے. اعلامیہ کے مطابق وہ سہ ماہی اپنی متعلقہ کمیٹی کا کم از کم ایک اجلاس منعقد کرے گی اور کمیٹی کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی سمری ایگزیکٹو کمیٹی کو ضروری ترسیل کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکرٹریٹ کو پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی کارکردگی اور شراکت کو ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی رپورٹ میں اجاگر اور شائع کیا جائے گا۔ کمیٹی کی سرگرمیوں کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا اور اگر کمیٹی غیر فعال رہی تو کنوینر شپ واپس لے لی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے وہ کمیٹی کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری مدد کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں