اسفندیار ولی خان کا اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ڈی آئی خان میں انتخابی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور پر خود کش حملے کی مذمت اور ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کی ہے ، اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو ، انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈاپور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو نگران حکومتوں اور الیکشن کمیشن کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام اور الیکشن کو پر امن بنانے کیلئے حکومتیں اور ریاستی ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ہونے والے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔؁

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں