ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:48

ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین خان محسود نے ہری پور کے صحافی سہیل خان کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی ،سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں ایوان کوبتایاکہ سہیل خان قتل کیس میں پولیس تندہی سے کام کررہی ہے قتل کی اصل وجہ منشیات کی خبرکی اشاعت تھی جس پر تاک لگائے بیٹھے ملزم نے سہیل خان پرفائرنگ کرکے اسے قتل کیا رپورٹ کے مطابق سہیل خان کے قتل کی تفتیش کیلئے چار مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں اسکے علاوہ ایف آئی اے،قریبی پولیس ،سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کی بھی مددلی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفتیش ٹیم نے ڈی آرسی اور ہری پور پریس کلب کے صدر کوبھی آن بورڈ رکھاہواہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں