خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 21جنوری سے شروع ہو گی، پانچ سال سے کم عمر کے 58 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) صوبہ خیبر پختو نخوا کے تمام اضلاع میںرواں سال کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم 21 جنوری بروز پیرشروع ہو رہی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 58 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت کوآرڈینیٹرای او سی کیپٹن (ر) کامران آفریدی نے کی اجلاس میںبتایا گیا کہ 2018 میں پولیو کیسز کی کل تعداد 10تھی جس میں 6کیسز خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے 3کیسز بلوچستان اور ایک کراچی سے رپورٹ ہوا ۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ، یونیسیف ٹیم لیڈ ڈاکٹر محمد جوہر، بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ،ڈبلیو ایچ او ٹیم لیڈ ڈاکٹر عبدی ناصر ،این سٹاپ آفسر ڈاکٹر اعجازعلی شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی شرکاء نے پولیو کے خاتمے کے لئے ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے 21جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ اس مرتبہ نہ صرف مقامی آبادی بلکہ صوبہ میں واقع افغان مہاجرین اور ٹی ڈی پیر کے 112کیمپوں میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکزر پر مشتمل 27ہزار300ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ان پولیو ٹیموںمیں 19ہزار 398 موبائل ٹیمیں ،1ہزار620 فکسڈٹیمیں،999 ٹرانزٹ ٹیمیں اور185رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 5ہزار98ایریا انچار جز کی تعینا تی عمل میں لائی گئی ہے اور 30ہزار پولیس اہلکاراور قانون نافذکرنے والے اداروں کے تعاوں سے انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں