Eآل سینٹ جانز چرچ میں دعائیہ تقریب

اتوار 22 ستمبر 2019 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) آل سینٹ جانز چرچ کوہاٹی گیٹ میں سال 2013 کو ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، ایس پی سٹی عتیق شاہ خان اور ایس ایچ او محمد نور نے تقریب میں شرکت کی، ایس پی سٹی عتیق شاہ خان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی، مسیحی برادری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کپیٹل سٹی پولیس اقلیتوں کو تحفظ دینے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہی تفصیلات کے مطابق آل سینٹ جانز چرچ کوہاٹی گیٹ میں سال 2013 میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، ایس پی سٹی عتیق شاہ نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، تقریب کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں نے ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں