وزیراعلیٰ کاٹانک میں فائرنگ کے واقعے کانوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:12

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹانک فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیاہے اورانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیںہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے ملزمان کو جلد ازجلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے ، وزیراعلی نے مزید ہدایت کی کہ جائے وقوع پر پولیس نفری اور دیگر امدادی کاروائیوں کو تیز کیاجائے انہوں نے ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کیلئے ایمرجنسی طبی سہولیات فوری فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں