لپروسی ٹی بی بلائنڈ ریلیف ایسوسی ایشن کاطلبہ کیلئے فری آئی کیمپ کاانعقاد

اتوار 20 اکتوبر 2019 11:45

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء)لپروسی ٹی بی بلائنڈ ریلیف ایسوسی ایشن پشاورکے سرپرست اعلیٰ پروفیسرسرجن محمدعارف خان کی زیرصدارت اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں نائب صدرپروفیسرراحیل ملک،جنرل سیکرٹری ملامحمد(تمغہ امتیاز)اوردیگرارکان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پشاورمیں قائم سکولوں میں ایسے طلبہ جونظرکی کمزوری سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں ان کیلئے فری آئی کیمپ کاانعقادکیاجائیگا۔اجلاس میں طلبہ کی آنکھوں کے مفت معائنہ ،ادویات اورنظرکے چشمے بھی مفت دینے کافیصلہ کیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں