Sخان شہید کی چھیالیسویں برسی منائی گئی

اتوار 8 دسمبر 2019 20:55

#پشاور +کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) پشتونوں کے ساتھ ملک میں جاری گرفتاریوں مسلسل زندانوں عقوبت خانوں میں رکھنے اور سزاں کا سلسلہ بر صغیر پاک وہند کے آزادی کے سپہ سالار بابائے پشتون خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے دور سے لیکر ہنوز جاری ہی پشتونوں کو ملک میں برابری کی بنیاد پر زندگی کے تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیاہے وسائل پر واک و اختیار دینا ہونگی جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا خاتمہ آزاد منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ملکی بقا کیلئے ناگزیر ہی خان شہید کو انکی تاریخ ساز جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار خان شہید کی چھیالیسویں برسی کے موقع پر پشتونخوا وطن کے تاریخی مرکزی شہر پشاور رنگ روڈ میں حاجی انعام اللہ خان کے حجرے پر منعقدہ جلسہ عام سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میر عالم شاہ لالا صوبائی رہنماں ارشد خان ایڈوکیٹ ملک ریاض خان ملک شوکت خان حاجی انعام اللہ خان ایم پی اے میر کلام وزیر صحافی لائیبہ یوسفزئی نظیف خان پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری شہاب خان چقدروال اشفاق وزیر رفیع اللہ خٹک حاجی ولی گل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ملک کی بربادی میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے اپنی اصل ڈیوٹی چھوڑ کر سیاست میں مسلسل مداخلت کی ہے اور انکی غلط داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی بدولت آج ملک بدترین بحرانوں کا سامنا کر رہا ہی مقررین نے کہا کہ افغانستان میں مسلسل مداخلت کو نہ روکا گیا تو ملک مزید بھی تنہا ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری قوتوں کے اتحاد کی مزید جدوجہد کے نتیجے میں سلیکٹڈ اور سیلیکٹرز دونوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے بدترین مہنگائی اور تاریخ کی ناکام ترین کٹ پتلی حکومت کو مزید رہنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے ملک میں بننے والے نئے صوبوں کی بازگشت کو پشتون دشمنی قرار دے دیا اور کہا کہ اٹک اور میاں والی پشتونخوا وطن کی تاریخی سرزمین ہے جسے سازش کے تحت بنوں اور کرک سے الگ کرکے پہلے پنجاب کا حصہ بنایاگیا اور آج انہیں سرائیکی صوبے میں شامل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں جبکہ خیبر پشتونخوا کو مزید تقسیم کرنے کا سوچا جارہا ہے مقررین نے کہا کہ فاٹا کو ضم کرنے کے وقت لوگوں نے بڑی سیاسی غلطی کی جنہیں آج ہم سب بھگت رہے ہیں اور یہاں کے وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار کا پلان شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ان تمام سازشوں کو ناکام بنانی پشتونخوا وطن کو ملک میں ایک وحدت میں پرونی انہیں پشتونخوا پشتونستان یا افغانیہ کا نام دینی ان کے تمام قدرتی وسائل پر انکے بچوں کا واک و اختیار تسلیم کرنے تک پشتونخوا میپ کے کارکنوں کو دن رات جدوجہد کرنی ہوگی مقررین نے ملک میں تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطا لبہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں