پشاور ہائی کورٹ میں خصوصی موک ایکسر سائز کانعقاد

ہفتہ 29 فروری 2020 18:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پشاور پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرہائی کورٹ پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقادکیا ہے ، خصوصی موک ایکسر سائزز موجودہ ملکی حالات کے تناظر میںترتیب دیئے گئے تھے جس میں ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی انعام اللہ اور دیگر کینٹ سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ مختلف یونٹس نے حصہ لیتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کا مشق کیا، موک ایکسر سائزز میںالبرک ٹیم، آر آر ایف،ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو کے علاوہ سنیفر ڈاگز،لیڈیز پولیس اورریسکیو1122نے بھی حصہ لیاجس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت ریسپانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار میں اضافہ کر نا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ ریا خلیل خان کی نگرانی ہائی کورٹ پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقا د کیا گیا ہے، ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل کی سربراہی میں ہونے وا لی ایکسر سائز میںایس ایچ او شرقی انعام خان ،ایس ایچ او غربی، ایس ایچ او مچنی گیٹ اور ایس ایچ او گلبرگ کے ساتھ ساتھ البرک ٹیم، آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو ،سنیفر ڈاگز ،لیڈیز پولیس اورریسکیو1122کے جوانوں نے حصہ لیا، موک ایکسرسائزز کے دوران ہائی کورٹ کی عمارتوں کا محاصرہ کرکے موجود لوگوں کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی،اسی طرح خصوصی طور پر ترتیب دئے گئے موک ایکسر سائزز میں زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں کو پہنچانے کا مشق بھی کیا گیا، خصوصی ایکسرسائزز میں سنائپر شوٹرز نے بھی حصہ لیا جبکہ عمارت کے ارد گرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے گاڑیوں کی سناپ چیکینگ کے دوران تلاشی ، سنیفر ڈاگز کے ذریعے کلین سویپنگ، جبکہ ہائی کورٹ پشاور کی عمارت اور ملحقہ عمارتوں پردہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصوصی مشق کا حصہ تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں