پارلیمنٹری ویمن کاکس کا سہ ماہی جنرل باڈی اجلاس۔خواتین پارلیمنٹیرئینز صوبے کے خواتین کیلئے قانون سازی بارے سر جوڑ بیٹھ گئیں

پارلیمنٹری ویمن کاکس کا دو روزہ سہ ماہی اجلاس سوات میں پیٹرن انچیف محمود جان کی سربراہی میں جاری ہے

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 19 جون 2021 15:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) پارلیمنٹری ویمن کاکس کا دو روزہ سہ ماہی اجلاس سوات میں پیٹرن انچیف محمود جان کی سربراہی میں جاری ہے۔

(جاری ہے)


اجلاس میں کاکس چئیرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس کے علاوہ پختونخوا کے دیگر خواتین پارلیمنٹیریئنز  شرکت کررہے ہیں
 اجلاس کا مقصد خواتین کیلئے کی جانیوالی قانون سازی کو موثر اور فعال بنانا ہے سمیرا شمس نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے خواتین کیلئے زیر غور قانون سازی پر نیتجہ خیز بحث جاری  ہے۔گھریلو تشدد بل ، چائلڈ میرجز بل  جیسے  دیگر قوانین کو موثر فعال بنانے کیلئے لائحہ عمل طے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں