عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں

2 جولائی کو عوام پھر سڑکوں پر ہوں گے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، ملک کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کے پی کے ترجمان ظاہر شاہ طورو کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جون 2022 10:51

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 26جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر دو جولائی کو ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے تمام بڑے شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج مظاہرے ہونگے۔

اس لیے عوام چوروں لٹیروں اور امریکہ کے غلاموں سے نجات حاصل کرنے کے لیے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔دو جولائی کو عوام پھر سڑکوں پر ہوں گے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

دوسری جانب گیلپ پاکستان کی جانب سے ہونے والے سروے کے نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ 78 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔تیس مئی سے 13 جون کے دوران ہونے والے گیلپ کے اس سروے میں ملک بھرسے 12 سوافراد نے حصہ لیا۔سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد اتتخابات کرانے کے حامی ہیں، 24 فیصد کی رائے میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت یعنی 2023 میں ہی ہونے چاہیئے۔

78 فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیارکرنا چاہیے اوریہ مشورہ دینے والوں میں 71 فیصد خود کوپاکستان تحریک انصاف کا ووٹرکہتے ہیں۔52 فیصد پاکستانیوں کوامید ہے کہ اگلے چھے ماہ میں ملک کے معاشی اورسیاسی حالات میں بہتری آئے گی، جب کہ 47 فیصد نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں