وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مون سون شجرکاری مہم2022 کا باضابطہ اجرا کر دیا
مہم کے تحت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر تین کروڑ 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے بڑھتی ہوئی آبادی او ر ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے،وزیراعلی محمودخان
پیر 15 اگست 2022 22:57
(جاری ہے)
اسی طرح ملاکنڈ فارسٹ ریجن III میں 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔
یہ پودے محکمہ جنگلات ، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں ، سرکاری محکموں اور دیگر سرکاری اور نجی اداروں کی مدد سے لگائے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ رواں سال موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت آٹھ کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں اور ان پودوںکے تحفظ کو بھییقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درخت اور نباتات روئے زمین پر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبے میں جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروغ شروع دن سے ہی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔ بڑھتی ہوئی آبادی او ر ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے پید ا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھانے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں قومی سطح پر ٹین بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت خیبرپختونخوا میں مزید ایک ارب پودے لگانے کا ہدف پورا ہونے والا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ یہ وہ منصوبہ ہے جسے نہ صرف قومی سطح پر سراہا گیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خو ب پذیرائی ملی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اس سلسلے میں حکومت کی کوشش کارآمد ثابت ہو ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے محکمہ جنگلات اور شہری ترقیاتی ادارے مل کر لائحہ عمل تیار کریں ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر،9سالہ لاپتہ ہونےوالےبچے کی نعش برآمد
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ