پی پی پی خیبر پختونخواکے عہدیدار اور سینئر رہنما کشمیر جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے، وزیرمملکت محمد علی شاہ باچا

ہفتہ 20 مئی 2023 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ،وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کے صوباؕئی عہدیدار و سینئر رہنما کشمیر جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 21 تا 23 مئی آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، وہ 23 مئی کو باغ آزاد کشمیر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ، ڈویژنل اور ضلعی صدور، جنرل وانفارمیشن سیکرٹریز کو آزاد کشمیر جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح تمام سابق ایم این ایز ، ایم پی ایز، سنٹرل ایگزیکٹو کے ممبران، تمام ٹکٹ ہولڈرز، ذیلی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو بھی جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی جدوجہد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد ہے، پی پی پی خیبر پختونخوا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہر اول دستہ ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں