صوابی میں عید الفطر کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس نے آئمہ کرام کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا

ہفتہ 25 مئی 2019 12:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ضلع صوابی میں عید الفطر کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور دیگر معاشی جرائم کے خلاف پولیس آفسران نے آئمہ کرام کے ذریعے لوگوں کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی خالد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صوابی اورنگزیب، ایس ایچ او تھانہ زیدہ راز محمد ، بیٹ آفسر صفدر خان اور دیگر پولیس آفسران نے سرکل صوابی میں مختلف مساجد میں ہوائی فائرنگ کے تدارک اور آئس جیسے مضر نشہ کے خلاف آئمہ کرام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں