آنے والے بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ کیا جائے، پشاور کے پنشنرز کا مطالبہ

پیر 16 اپریل 2018 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پشاور کے پنشنرز نے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ کیا جائے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور خاص طور پر پنشنرز کے لئے گھر کا روزمرہ کے اخراجات چلانا بھی محال ہوگئے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا مگر ماہانہ پنشن وصول کرنے والوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث وہ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ میں پنشن میں اضافہ کیا جائے تا کہ پنشنرز کی مشکلات میں کمی آئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں