بیشتر صحافی امسال 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) شہریوں تک معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے والے صحافیوں میں بیشتر سال 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ، الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ بیشتر صحافیوں کی ڈیوٹیاں دوسرے حلقوں میں لگی ہوئی ہیں، صبح سے رات گئے تک جاری اس ڈیوٹی میں ووٹ کاسٹ کرنا صحافیوں کیلئے مشکل عمل ہے، سرکاری ملازمین کی طرح صحافی بھی پوسٹل بیلٹ کے خواہشمند ہیں تاکہ اپنی قومی ذمہ داری سے بھی پوری کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی خبریں ہوں ، سیلاب کی خبریں ہوں یا بم دھماکوں کی خبریں ، صحافی شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرتے ہوئے فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں ، ایسی ہی صورتحال الیکشن کی بھی ہے سال 2018 میں ہونیوالے انتخابات کی کوریج صحافی ہر لحاظ سے بھرپور طور پر کرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقوں میں تبدیلی کے باعث صحافی امسال اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے کیونکہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ بیشتر صحافیوں کی ڈیوٹیاں دوسرے حلقوں میں لگی ہوئی ہیں اور صبح سے رات گئے تک جاری اس ڈیوٹی میں ووٹ کاسٹ کرنا صحافیوں کیلئے مشکل عمل ہے۔

کیمرہ کے پیچھے کام کرنے والے صحافی ہوں یا فیلڈ میں کیمرے کے سامنے آنیوالے صحافی وہ بھی عام لوگوں کی طرح پرانے امیدواروں سے مطمئن نہیں ، ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے عمل سے پشاور میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ سینکڑوں صحافی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے صحافی سرکاری ملازمین کی طرح پوسٹل بیلٹ کے خواہشمند ہیں تاکہ اپنی قومی ذمہ داری سے بھی پوری کرسکیں،خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی اس دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے کے قومی ذمہ داری پورا نہیں کرسکیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں