اکرم درانی خیبرپختونخوااسمبلی میںاپوزیشن و پارلیمانی لیڈرنامزد

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااکرم خان درانی کوصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیاہے اس سلسلے میں ایم ایم اے کے صوبائی صدرمولاناگل نصیب خان نے باضابطہ طور پر اعلان کردیاہے ایم ایم اے کی صوبائی قیادت اورجے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعداکرم درانی کوپارلیمانی لیڈر کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈرکے عہدے کیلئے بھی نامزد کردیاہے جس کے ساتھ ہی اب ان کی طرف سے جلد ہی دیگرجماعتوں کے ساتھ رابطوں کاآغاز کردیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں