جنوبی وزیرستان کے کھلاڑیوں کا فاٹا سیکرٹریٹ پشاور کے سامنے احتجاج

مظاہرین نے فاٹا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا الزام لگادیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) جنوبی وزیرستان کے کھلاڑیوں نے فاٹا سیکرٹریٹ پشاور کے سامنے احتجاج کیا ،مظاہرین نے فاٹا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا الزام لگایا،مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے باسکٹ بال، فٹ بال،کرکٹ۔

(جاری ہے)

باکسنگ کے کھلاڑیوں نے پشاورکے فاٹا سیکرٹریٹ دفترکے سامنے احتجاج کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے الزام لگایا کہ فاٹا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ کے برعکس غیر قانونی اور من پسند افراد بھرتی کیا گیا ہے ،مظاہرین نے فاٹا سپورٹس ڈائریکٹر کے خلاف نعرے بازی کی ،کھلاڑیوں نے فاٹا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں