معصوم بچوں کاقتل گناہ کبیرہ ہے ،میاں ارشدجاویدگوڑواڑہ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:48

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) خان اعظم خان عبدالقیوم میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین میاں ارشدجاویدگوڑواڑہ نے معصوم بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم بچوں کاقتل گناہ کبیرہ ہے جسکانہ صرف معاشرے پرمنفی اثرپڑتاہے بلکہ ایسے واقعات سے خاندان اوررشتے ناطے ختم ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنی زیرصدارت اجلاس سے خطاب ک ررہے تھے جس میں کرنل(ر)طارق مسود،بلال احمد،لیگل ایڈوائزرعاطف نذیرایڈووکیٹ،سلیم افضل، اسحاق صدیق،سینئرصحافیوں باری ملک اور حفیظ الفت نے بھی شرکت کی۔ میاں ارشد جاوید گوڑواڑہ نے کہاکہ خدارامعصوم پھول جیسے بچوں کاقتل نہ کریں اس سے خاندان اوررشتے ناطے ختم ہوکررہ جاتے ہیں یہ گناہ کبیرہ ہے بعض لوگ عزت کے نام پرقتل کرتے ہیں اس سے پورے معاشرے پر برا اثر پڑتا ہے ایسے واقعات سے قبل جرگہ کے ذریعے مفاہمت کاسہارالیاجائے انہوں نے خواجہ سرائوں پرتشدد اور قتل کے واقعات پربھی چیف جسٹس سے سوموٹوایکشن لینے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں