پشاور مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور بقاجات ریکور کرنے کے لیے آپریشن جاری

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پشاور الیکٹراک سپلائی کمپنی (پیسکو)کی جانب سے پشاور مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور بقاجات ریکور کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے،آٖپریشن کے دروان نادہندگان سے لاکھوں روپے ریکور کئے گئے۔

(جاری ہے)

پیسکو ترجمان کے مطابق خیبرڈویژن پشاور کی ٹاسک فورس ٹیم نے متنی،دیہہ بہادر،لنڈی ارباب،بڈھ بیرسب ڈویژن کے ضلع خیبر کے سنگم پر واقع مختلف علاقوں بجلی چوری اور بقایات جات کی ریکوری کے لیے اپریشن کیاجس کے دوران ساڑھے چار کروڑروپوں کے بقاجات کی عدم ادئیگی پر کمرشل،انڈسٹریل اور ٹیوب ویلزصارفین کومختلف کٹگریزکے چالیس سے زائدڈسٹری بیوشنٹرانسفارمروںسے بجلی منقطع کرکے تاریںاتار لیں اسی طرح ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف اپریشن میں 280کنڈیں بھی اتار لی گئیںجبکہ خیبر سرکل ٹاسک فورسزنے کمرشل ،انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز کے نادہندہ صارفین سے لاکھوںروپے وصولی کی،پیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوروں اوربقایات جات کی ریکوری کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکو ٹیموںپر مشتمل ٹاسک فورسز کی کاروائیاں رہی گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیںکی جائے گی منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر واضح کر دیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کیے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی جبکہ ان کے ساتھ ان کے خلاف قانونی کاروئی بھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں