:مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا پشاور میں یو این ایف پی اے کے دفتر کا دورہ، شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

اتوار 12 مئی 2024 17:15

p/12-05-24 ع*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) مشیر وزیراعلیٰ برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں یو این ایف پی اے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ضم اضلاع میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے خواتین کی فلاح کیلئے اقدامات کریں گے،صوبائی اسمبلی سے چائلڈ میرج، گھریلو تشدد، احساس کے حوالے سے جلد قانون سازی کریں گے، گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے ہیلپ لائن بنارہے ہیں، اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی ای) تعاون سے خواتین کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یو این ایف پی اے کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔ دورے کے دوران یو این ایف پی اے کے خیبرپختونخوا میں جاری منصوبوں و اقدامات پر مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود اور یو این ایف پی اے تعاون کے کلیدی شعبوں،صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور ردعمل کے لیے GBV کثیر سیکٹرل کوآرڈینیشن میکانزم، صنفی بنیاد پر تشدد کے کیس مینجمنٹ، نصاب، تربیت، ہیلپ لائن سسٹمز اور صلاحیت کو مضبوط بنانا اور صنفی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے یو این ایف پی اے کے خیبرپختونخوا میں سماجی بہبود کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں