جو قومیں ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں گی وہی قومیں کامیابی حاصل کرسکیں گی، عبدالرئوف خان

منگل 11 دسمبر 2018 14:11

جو قومیں ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں گی وہی قومیں کامیابی حاصل کرسکیں گی، عبدالرئوف خان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن بنوں کے زیر اہتمام واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت الیکشن کمشنر بنوں عبدالرئوف خان، ڈی آر او بنوں، تحصیل ممبر میر محمد حیات خان، ڈسٹرکت ممبر نادیہ خان، تحصیل ممبر میر قاسم خان، تحصیل ممبر دل نیاز خان، حمید اللہ ،تحصیل ممبران، پینل ہائی سکول کے طلبا،سول سوسائٹی ،ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور خواتین وغیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرئوف خان نے کہا کہ جو قومیں ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں گی وہی قومیں کامیابی حاصل کرسکیں گی،بلدیاتی منتحب نمائندے بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت اور شعور اجاگر کریں،ووٹ ایک امانت ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اس کا استعمال انتہائی ضروری ہے ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کا اندراج بروقت کرنا چاہیے، ووٹ ہر پاکستانی شہری جس میں مرد، عورت اور خواجہ سر ا شامل ہے 18سال کی عمر میں اپنا قومی شناحتی کارڈ بنوائے اس کے ساتھ ہی ان کا ووٹ بن جائے گا، الیکشن کمیشن کی نئی پالیسی کے تحت اب ووٹ کا اندراج شناحتی کارڈ کے مستقل پتے پر درج ہوگا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں