پشاورہائیکورٹ نے گردوں کی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت،ہیلتھ کیر کمیشن نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

بدھ 23 جنوری 2019 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پشاورہائیکورٹ نے گردوں کی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت میں سیکرٹری ہیلتھ اورسیکرٹری فنانس کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کردیا ،ہیلتھ کیر کمیشن نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ۔پشاور ہائی کورٹ میں گردوں کی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اورجسٹس عبدالشکورنے کی،ایف آئی اے کے حکام عدالت میں پیش ہوئے ، سیکرٹری ہیلتھ اورسیکرٹری فنانس کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،جس میں بتایا گیا کہ سال دوہزار دو سے دوہزار سولہ تک غیرقانونی ٹرانسپلانٹ بند کرنے کا ریکارڈ موجود نہیں،دوہزار سترہ میں چھ سو چوالیس نئے میڈیکل اداروں کی رجسٹریشن کی گئی۔

(جاری ہے)

دوہزار اٹھارہ میں ایک ہزار 968اداروں کی رجسٹریشن کی گئی ،ہیلتھ کئیر کمیشن کے ساتھ 5ہزار 469ادارے رجسٹرڈ ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 کروڑ 48 لاکھ سے زائد روپیرجسٹریشن ریونیومیں حاصل کیے ۔

5کروڑ 84لاکھ98ہزار سے زائد جرمانوں کی مد میں وصول کئے ۔3ہزار کے قریب میڈیکل ادارے 2سالوں میں سیل کئے۔غیر قانونی گردوں کی پیوند کاری کیس میں ہیلتھ کئیرکمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اورسیکرٹری فنانس سمیت چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کئیرکمیشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں