پشاور، گھرمیں آگ لگنے سے 5افرادجھلس کر زخمی

جمعرات 24 جنوری 2019 17:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پشاور کے علاقے نوتھیہ میں گیس لیک ہونے سے گھرمیں آگ لگ گئی جس کے باعث 5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکو 1122 کے مطابق نوتھیہ میں واقع ایک گھر میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے باعث 5 افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیااور آگ پر قابو پالیاگیا۔زخمیوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں، ایک بچی حورین 3ماہ کی ہے ، دیگر ذخمیوں میں ارشاد26سال، ارشاد کی 24سالہ اہلیہ، 12 سالہ احتشام اور 10 سالہ عروبہ شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں